رانا ثناءاللہ

جسٹس فائز کیخلاف جھوٹا ریفرنس دائر کرنیوالوں کو عدلیہ کی بات کرتے شرم آنی چاہیے۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ جسٹس فائز کیخلاف جھوٹا ریفرنس دائر کرنیوالوں کو عدلیہ کی بات کرتے شرم آنی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ ںے شاہ محمود قریشی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈبہ پیر، ڈبو، عمران کا ڈاکو اور دانشور منتظر ہیں کہ کب عمران نااہل ہو اور وہ پارٹی قیادت سنبھالے، زمان پارک کا رنگ باز اور ملتان کا ڈبہ پیرسپریم کورٹ کے اکثریتی ججوں کی رائے کی توہین کررہے ہیں۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ مداریوں کے ہاتھ میں تین ڈگڈگیاں ہیں جو وہ زور زور سے بجا رہے ہیں خاتون جج کو دھمکیاں دینے والے تین ججوں کے حامی وترجمان بن گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران ٹولہ ہمیشہ آئین، انصاف اور عوام کے خلاف کھڑا ہوتا ہے عدالت پہ پتھر مارنے والے بے شرم جج کو گالی اور دھمکی دینے والے عدالت کے احترام کا بھاشن دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے