نیب کی جانب سے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی گرفتاری کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی گرفتاری کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نیب کے ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے چیئرمین نیب سے عثمان بزدار کے وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے کے لیے استدعا کی گئی ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے آرڈیننس کے تحت عثمان بزدار کو دورانِ انکوائری بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔نیب کے ذرائع نے بتایا ہے کہ عثمان بزدار پر نئے آرڈیننس کا اطلاق کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح  رہے کہ  قومی احتساب بیورو کےذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سردار عثمان بزدار اور ان کے خاندان پر 9 ارب روپے سے زائد کے اثاثے بنانے کا کیس زیرِ تفتیش ہے۔ نیب کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف گندم برآمد کرنے کا کیس بھی زیرِ تحقیقات ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے