سیکیورٹی فورسز

سوات میں خواتین کو کوڑے مارنے والا دہشتگرد آپریشن میں ہلاک

سوات (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز نے سوات میں آپریشن کے دوران خواتین کو کوڑے مارنے والے دہشت گرد کو آپریشن میں ہلاک کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج اور سی ٹی ڈی نے 7 ستمبر کو سوات میں کامیاب آپریشن کیا جس کے دوران کمانڈر نیک محمد عرف نیکو عرف عمر ہلاک ہوگیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ انٹیلی جنس کے ذریعے معلومات ملی تھیں کہ کالعدم تنظیم کا کمانڈر اپنی کمین گاہ میں موجود ہے جس پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔

جہنم واصل ہونے والا دہشت گرد نیک محمد عرف نیکو خواتین کو کوڑے مارنے کی خود ساختہ شریعت کے تحت سزائیں سناتا تھا اور پھر درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین کو کوڑے مارتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناء اللہ

مولانا کے مارچ سے سختی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، رانا ثناء

لاہور (پاک صحافت) مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے