کاوے موسوی

عالمی ادارے کے سربراہ نے نوازشریف کیخلاف الزامات پر معافی مانگ لی

لندن (پاک صحافت) عالمی ادارے براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی نے نواز شریف کے خلاف جھوٹے الزامات اور اقدامات کرنے پر ان سے معافی مانگ لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خفیہ اثاثوں کا پتہ لگانے والے ادارے براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی نے کہا ہے کہ نواز شریف کرپٹ نہیں، ان پر لگائے گئے الزامات پر معافی مانگتا ہوں، دو دھائیوں سے نواز شریف کے خلاف احتساب کے نام پر نشانہ بنانے کی کارروائیوں کا حصہ بننے پر شرمسار ہوں۔ لوٹی گئی دولت کے حوالے سے تحقیقات میں نواز شریف یا ان کی فیملی کا ایک روپیہ بھی نہیں ملا۔

کاوے موسوی کا مزید کہنا ہے کہ حکومت پاکستان بدعنوانی کے خلاف کاوشوں کی بجائے مخالفین کو نشانہ بنانے میں دلچسپی سے مایوسی ہوئی، حکومت پاکستان کا مجھ سے براہ راست رابطہ تھا، مشیر احتساب شہزاد اکبر کے ساتھ کئی ملاقاتیں ہوئیں، وزیراعظم عمران خان، منسٹر شپنگ اینڈ پورٹس علی زیدی کے ذریعے مجھ سے رابطے میں تھے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نیب کی طرف سے نوازشریف کے خلاف اسکینڈلز کا حصہ بننے پر معافی مانگنے پر کوئی ہچکچاہٹ نہیں، 21 سالہ عالمی تحقیقات کے نتیجہ میں کہہ سکتا ہوں کہ نوازشریف پر کرپشن کے الزامات لگانے والے جھوٹے ہیں، نواز شریف، منظم سکینڈلز کا شکار بنے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی پنجاب کا غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کے خلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے