شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ دوسرے پر سعودی عرب پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ دوسرے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات متوقع ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف سے استنبول گرینڈ ائیرپورٹ وفد نے ملاقات کی، وفد میں آئی جی اے بورڈ ممبر، چیف ایئرپورٹ آپریٹنگ افسر، ترکیہ کے قونصل جنرل، سفارتی عملے کے اراکین، خواجہ آصف، احد خان چیمہ اور متعلقہ اعلی افسران موجودتھے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتے ہیں، ہم سب سے پہلے اسلام آباد ایئرپورٹ کے کچھ کمرشل آپریشنز کو آؤٹ سورس کرنے کی پیشکش کے ساتھ ساتھ اسلام آباد، کراچی اور لاہور کے ہوائی اڈوں پر دستیاب سہولیات کو بڑھانے کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر انحصار بڑھا رہا ہے، پاکستان تیزی سے معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، اور برادر ملک ترکیہ سے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان کاروباری شراکت داری بڑھانے کا یہی مناسب وقت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے