اچکزئی

پی ڈی ایم سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے تک اپنے جمہوری حق کو استعمال کرے گی:محمود خان

بلوچستان(پاک صحافت) پی ڈی ایم کے مرکزی نائب صدر و پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہاہے کہ پی ڈی ایم سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے تک اپنے جمہوری حق کو استعمال کرے گی، ملک میں جمہوریت کی بحالی کیلئے پی ڈی ایم کی تحریک جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق یہ بات انہوں نے انہوں نے لورالائی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری کسی ادارے سے ذاتی لڑائی نہیں ہے ہم صرف ائین پر عمل درآمد کی بات کرتے ہیں پاکستان میں تمام پانچ اکائیوں بلوچ سندھی پشتون اور سرائیکی کے حقوق تسلیم کیئے جائیں تو لڑائی خود بخود ختم ہو جائیگی۔

مزید پڑھیں: کرپشن کے خاتمے کیلئے اپوزیشن ہمارے ساتھ تعاون کرے:چوہدری سرور

انہوں نے کہا کہ ملک میں آقا اور غلام کی تفریق اب ختم ہونی چاہیئے ہم اب مزید غلاموں کی حیثیت سے نہیں رہ سکتے انسانی برابری کے بنیاد پر تمام انسانوں کے حقوق برابر ہیں انہوں نے کہا کہ پشتون قوم کو جان بوجھ کر دہشت گرد کے روپ میں پیش کیا جارہا ہے ملک کی آزادی تعمیر و ترقی میں پشتونوں کی لازوال قربانیاں ہیں جنھیں کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں چالیس سال سے بے گناہ افغانوں کا نا حق خون بہایا گیا اور ملک و ملت کو تباہی سے دو چار کیا گیا خون کی ہولی کھیلی گئی اب مزید خون بہانے کی کسی طاقت کو اجازت نہیں دے سکتے انہوں نے کہا کہ پشتونوں کی بہنوں ماؤں اور بیٹیوں کی عزتیں نیلام کی گئی جسکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ برٹش بلوچستان صوبہ ایک تاریخی صوبہ تھا جب سند ھ اور بلوچستان صوبے نہیں تھے تو برٹش بلوچستان کا اپنا چیف الیکشن کمشنر صوبہ تھا جسے بغض میں برٹش بلوچستان کا نام دیا گیا خان شہید نے انجمن وطن کے پلیٹ فارم سے بھر پور اواز بلند کی تھی اور جیل بھی گئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے عوام سے جینے کا حق چھین لیاہے ، ظالم مہنگائی کے ہاتھوں عوام زندگی سے تنگ ہیں ملک میں بجلی گیس پیٹرولیم مصنوعات میں ہر ماہ تین مرتبہ اضافہ عوام کے ساتھ ناانصافی اور ظلم کے مترادف ہے ملک میں ائین و قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی پی ڈی ایم کا اخری وقت تک بھر پور ساتھ دیگی ملک میں جمہوریت کو ہر حال میں بحال کرائے گے پی ڈی ایم سلیکیٹڈ حکومت کے خاتمے تک ہر سطح پر اپنے جمہوری حق کو استعمال کریگی انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم عوام کی ترجمانی کا حق ادا کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے