سیٹ ایڈجسٹمنٹ، ن لیگ اور ق لیگ میں آئندہ دنوں میں ملاقات کا امکان

لاہور (پاک صحافت) عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مسلم لیگ ن اور ق لیگ کے رہنما آئندہ دنوں میں ملاقات کر سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ق لیگ 2018ء میں قومی کی 4 اور صوبائی اسمبلی کی 8 جیتی نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ چاہتی ہے۔

ق لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سالک حسین، مونس الہٰی، حسین الہٰی اور طارق بشیر چیمہ قومی اسمبلی کا الیکشن جیتے تھے، 2018ء کے الیکشن میں جیتی ہوئی سیٹوں کے علاوہ مزید کی خواہش بھی رکھتے ہیں۔ الیکشن 2024ء میں چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے شافع حسین بھی میدان میں ہیں، انہوں نے گجرات سے صوبائی اسمبلی کی 2 نشستوں پر کاغذات جمع کروائے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گجرات میں سالک حیسن اور شافع حسین کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہونے کا جبکہ حسین الہٰی اور موسیٰ الہٰی کی سیٹ پر ایڈجسٹمنٹ کا امکان نہیں ہے۔بہاولپور میں طارق بشیر چیمہ کے مدمقابل ن لیگ کے سعود مجید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے