آسامیاں

1 کروڑ نوکریوں کے خواب دیکھانے والی حکموت کی حقیقت سامنے آگئی، حیران کن دستاویزات جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) عوام اور نوجوانوں کو 1 کروڑ نوکریوں کے خواب دیکھانے والی حکموت کی حقیقت سامنے آگئی ہے جس کے لئے دستاویزات بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق حکومت نے گزشتہ سال 2757 گریڈ 1 تا 16 کی آسامیاں ختم کیں جو کہ کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کی سفارش پر ختم کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی میں اپنا جواب پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آسامیاں ایک سال سے خالی تھیں جنہیں ختم کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی 20 قومی کونسل سماجی بہبود کی 8 آسامیوں سمیت پبلک ایڈمنسٹریشن تحقیقی سینیٹرز کی 15 آسامیاں ختم کی گئیں ہیں۔

واضح رہے کہ اس کے علاوہ جاری کردہ  دستاویزات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان پوسٹ کی 2646 آسامیوں سمیت وزارت بین الصوبائی رابطہ کی 39 وزارت مذہبی امور 1 اور وفاقی تعلیمی بورڈ کی 28 آسامیاں ختم کی گئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایس پی آر

ڈی آئی خان میں 8 کسٹمز اہلکاروں کی شہادت، سینئر فوجی کمانڈرز کی شہدا کے اہلخانہ سے تعزیت

راولپنڈی (پاک صحافت) شہداء کی بے مثال قربانی کے اعتراف میں پاک فوج کے سینئر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے