حافظ حمداللہ

ادارے، حکومت، الیکشن کمیشن مولانا فضل الرحمٰن کے تحفظات کو سنجیدگی سے لیں، حافظ حمد اللہ

پشاور (پاک صحافت) جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ریاستی ادارے، نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن مولانا فضل الرحمٰن کے تحفظات کو سنجیدگی سے لیں۔ حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن بار بار سیکیورٹی خطرات، بےامنی اور موسم کی بات کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حافظ حمد اللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسم سرما میں بالائی علاقوں سے لوگ شہری علاقوں میں آتے ہیں، بےامنی، سیکیورٹی خطرات ہوں، لوگ گھروں سے نہ نکل سکیں تو ووٹ سے محروم ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ الیکشن سے متعلق سوالات اٹھیں تو بہتر ہے پُرامن ماحول دیں، 8 فروری کو الیکشن سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے۔

واضح رہے کہ جی یو آئی کے رہنما نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کا مطالبہ ہے ووٹر، شہریوں، جے یو آئی قیادت کو سیکیورٹی دیں، اگر اس بات کو ملک کی بڑی سیاسی جماعتیں سنجیدہ نہیں لیتیں تو ان سے پوچھیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر خدانخواستہ کچھ ہوتا ہے تو مسلم ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت سوال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے