توہین الیکشن کمیشن کیس، بانیٔ پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پر فردِ جرم عائد

راولپنڈی (پاک صحافت) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں الیکشن کمیشن نے توہینِ الیکشن کمیشن کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پر فردِ جرم عائد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت الیکشن کمیشن کے 4 رکنی بینچ نے اڈیالہ جیل میں کی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے فردِ جرم کمرہ عدالت میں پڑھ کر سنائی گئی۔ اس موقع پر بانیٔ پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

واضح رہے کہ ملزمان نے چارج شیٹ میں لگے الزامات سے انکار کر دیا۔الیکشن کمیشن نے توہینِ الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 16 جنوری تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے