سینیٹ انتخابات ہائی جیک کرنے والے جمہوریت پر دھبہ ہیں: عمران خان

سینیٹ انتخابات ہائی جیک کرنے والے جمہوریت پر دھبہ ہیں: عمران خان

اسلام آباد (پاک صحافت) مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کے وزیراعظم عمران خان رابطے کے دوران  وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات ہائی جیک کرنے والے جمہوریت پر دھبہ ہیں، اوپن ووٹنگ سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کا واحد راستہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کا رابطہ ہوا۔ ٹیلیفونک گفتگو میں اسمبلی کے جاری اجلاس، آئینی اور قانونی امور سمیت سینیٹ انتخابات پر مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اوپن ووٹنگ سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کا واحد راستہ ہے، سینیٹ انتخابات ہائی جیک کرنے والے جمہوریت پر دھبہ ہیں۔

مزید پڑھیں: حزب اختلاف نے سینیٹ میں صدرعلوی کیخلاف مواخذے کا مطالبہ کر دیا 

وزیراعظم نے ٹیلیفونک گفتگو میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر بھی بات چیت کی۔ بابر اعوان نے پی ٹی آئی ورکرز کی جانب سے حلیم عادل کی گرفتاری پر تشویش سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ حلیم عادل شیخ پر کسٹوڈیل ٹارچر کیا گیا، ان سے سے غیر انسانی اور وحشیانہ سلوک کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اپوزیشن جماعتوں نے اوپن ووٹنگ کی حمایت نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ سینیٹ کے انتخابی طریقہ کار میں تبدیلی کرنا چاہتا ہے جوکہ پاکستان کے دستور کے تحت انتخاب ہے،اپوزیشن جماعتوں کی 218 قاعدہ کے تحت اپنا موقف ظاہر کیا اور کہا کہ متنازع صدارتی آرڈیننس بدنیتی سے نافذ کیا گیا ہے اور اپوزیشن نے صدرمملکت کے خلاف مقدمہ کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما  رضا ربانی نے کہا کہ اگر سینیٹ انتخابات آرڈیننس کے تحت ہوتے ہیں تو پھر اس کے اثرات ہوں گے اور آرڈیننس کے ختم ہونے پر قانونی چارہ جوئی کا ایک طوفان برپا ہوجائے گا کہ آیا انتخابات جائز تھے یا نہیں، مزید یہ کہ صرف پارٹی (پی ٹی آئی) میں بغاوت کو روکنے کے لیے آئینی اداروں کو پامال کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ عدم مساوات ہے، شہباز شریف

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا کا سب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے