بلاول بھٹو

سندھ کی عوامی حکومت نے پرائمری سے اعلی ثانوی تک تعلیم مفت کی ہے۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی عوامی حکومت پرائمری سے اعلی ثانوی تک تعلیم مفت فراہم کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے عالمی یوم خواندگی پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ شرح خواندگی بڑھانے کی مہم کو قومی تحریک میں تبدیل کرنا ناگزیر بن چکا ہے۔ آزادی کے بعد پاکستان کے کئی شعبوں میں کارکردگی نمایاں رہی ہے لیکن ناخواندہ افراد کی تعداد پریشان کن حد تک زیادہ ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ غربت، بے روزگاری، عدم برداشت اور بدامنی جیسے مسائل کے پیچھے ناخواندگی بھی ایک سبب ہے۔ پیپلزپارٹی کے ہر دور حکومت میں تعلیم کو ہمیشہ اولین ترجیحات میں رکھا گیا، قائد عوام شہید بھٹو کے دور حکومت میں سب سے زیادہ اسکول اور کالجز کا قیام عمل میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے تعلیم کی بجٹ میں اضافہ کیا گیا اور اعلی تعلیمی ادارے قائم کیے گئے، پیپلزپارٹی پورے ملک میں عوام کو پرائمری سے اعلیٰ تعلیم تک مفت تعلیم کی فراہمی کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی، شرح خواندگی کو 100 فیصد کیے بغیر ہم قوم کے بانی اجداد کے خوابوں کو حقیقت میں تبدیل اور ان کے مشن کو مکمل نہیں کرسکتے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے