سینیٹ الیکشن

سینیٹ انتخابات کے دوران بیلٹ پیپر کے استعمال سے متعلق ہدایات جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے سینیٹ انتخابات میں بیلٹ پیپر کے استعمال سے متعلق ہدایات جاری کردی گئی ہیں، الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق ہر بیلٹ پیپر پر امیدواروں کے نام درج ہوں گے اور امیدوار کو ترجیحی ووٹ اردو یا انگریزی میں لکھ کر دے سکیں گے۔ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ہندسوں کو الفاظ میں لکھنے کی صورت میں بھی ووٹ مسترد تصور ہوگا، جبکہ کسی بھی امیدوار کو دو بار مختلف ترجیحی ووٹ دینے پر بھی ووٹ مسترد تصور ہوگا اور ہر امیدوار کو ایک ترجیح کا ووٹ دیا جا سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کیلئے ووٹ پول کرنے کے طریقے کے حوالے سے بیلٹ پیپر کے استعمال کی ہدایات جاری کر دیں ، جس میں کہا گیا ہے کہ جنرل، ٹیکنو کریٹ، خواتین اور اقلیتی نشستوں کیلئے الگ الگ بیلٹ پیپرز ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے آگاہی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر بیلٹ پیپر پر امیدواروں کے نام درج ہوں گے ، ووٹر امیدوار کو ترجیحی ووٹ اردو یا انگریزی میں لکھ کر دے سکیں گے جبکہ اردو ، انگریزی دونوں میں ترجیح لکھنے کی صورت میں ووٹ مسترد تصور ہو گا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ووٹرز کو آگاہی دیتے ہوئے کہا 2 مختلف امیدواروں کو ایک ہی ترجیح کا ووٹ دینے سے بھی ووٹ مسترد ہوگا جبکہ کسی امیدوار کے سامنے ترجیح ووٹ نہ لکھنا اور متعلقہ خانہ چھوڑنا بھی بیلٹ پیپر کے مسترد ہونے کا باعث بن سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی اراکین کو ووٹ پول کرنے کے طریقہ کار سے آگاہ کر دیا ہے۔ خیال رہے  سینیٹ انتخابات کے لیے کل چاروں صوبائی اور قومی اسمبلی میں پولنگ ہوگی، پولنگ کا عمل صبح 9 سے  لے کر شام 5 تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے