شہباز شریف

سرمایہ کاری منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق بیرونی سرمایہ کاری کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ حکومت سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرتے ہوئے اس راستے میں درپیش تمام رکاوٹیں دور کرے گی۔

اہم اجلاس میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت دیگر ممالک کے ساتھ ہونے والے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کونسل کے قیام سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی وزارتوں میں انویسٹمنٹ کے معاملات میں جدت لانے کے لیے خصوصی تحقیقی سیلز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ایسے منصوبے جو سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی استعداد رکھتے ہیں ان کی فزیبیلٹی اسٹڈی کروائی جائے اور اس حوالے سے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں۔

وزیراعظم نے تاکید کی کہ جو منصوبے سرمایہ کاری کے لیے پیش کیے جائیں ان کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے۔ مظفرگڑھ ، لیہ اور جھنگ کے شمسی توانائی کے منصوبوں میں بیرونی سرمایہ کاری کے حوالے سے تمام تر ضروری تقاضے پورے کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے