فیس بک

کیا آپ بھی فیس بک سرچ ہسٹری کو ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں؟

کراچی (پاک صحافت)  کیا آپ بھی فیس بک سرچ ہسٹری کو ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں؟ اگر جواب ہاں  میں ہے تو ہم آپ کو ایک آسان طریقہ بتانے جارہے ہیں۔  ویب سائٹ gadgetsnow.com کے مطابق اگر آپ اپنی فیس بک سرچ ہسٹری ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں تو ویب سائٹ ورژن میں سب سے پہلے فیس بک سرچ بار پر کلک کریں۔

خیال رہے کہ  اس طرح اپنی کی حالیہ سرچز کی فہرست آپ کے سامنے آ جائے گی۔ یہاں سب سے اوپر دائیں جانب ’ایڈٹ‘ کا آپشن موجود ہو گا،اس پر کلک کرنے سے آپ کی مکمل سرچ ہسٹری اوپن ہو جائے گی،یہاں سے آپ ہسٹری کو ایک ایک کرکے یا سب کچھ ایک ہی کلک کے ساتھ ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اینڈرائیڈ فون میں سرچ ہسٹری ڈیلیٹ کرنے کے لیے فیس بک ایپلی کیشن کھول کر اوپر کی طرف ’سرچ آئیکن‘ پر کلک کریں۔ یہاں بھی حالیہ سرچز کے ساتھ آپ کو ’ایڈٹ‘ کا آپشن نظر آئے گااس پر کلک کرنے سے آپ کا ’ایکٹیویٹی لاگ‘ کھل جائے گا،یہاں ’کلیئر سرچز‘پر کلک کرکے آپ انہیں ایک ہی بار میں ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کے بڑے درد سر کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے جو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے