مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی، گزشتہ ماہ میں 6 بے گناہ کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی، گزشتہ ماہ میں 6 بے گناہ کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا

سرینگر (پاک صحافت) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی جاری ہے اور تازہ رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ فروری میں 6 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے تین نوجوانوں کو جعلی مقابلوں کے دوران شہید کیا گیا۔

گزشتہ ماہ کے دوران 63 نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے پر امن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال سی 5 کشمیری شدید زخمی ہوگئے، فوجیوں نے گزشتہ ماہ دو مکانوں کو تباہ کیا۔

حریت رہنمائوں محمداشرف صحرائی ، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، مسرت عالم بٹ اور آسیہ اندرابی سمیت ہزاروں کشمیری جھوٹے الزامات کے تحت مسلسل جیلوں میں نظربند ہیں۔

حریت رہنماء خواجہ فردوس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل پر توجہ مرکوز کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کے قیام کیلئے تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

جموں و کشمیر ماس موومنٹ نے ایک بیان میں کہاہے کہ بھارت نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کر کے کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔

انسانی حقوق کے کارکن محمد احسن اونتو نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے بارے میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی سربراہ مشیل بیچلیٹ کے بیان کی تعریف کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن پر زور دیا کہ وہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم پر بھارت پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے لئے اقوام متحدہ میں ایک قرارداد پیش کرے۔

تحریک وحدت اسلامی نے ایک بیان میں کشمیر کے بارے میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے حالیہ بیان کی تعریف کرتے ہوئے اسے کشمیریوں کی امنگوں کی حقیقی ترجمانی قرار دیا۔

دوسری جانب بھارتی پولیس نے ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں چھاپے کے دوران ایک کشمیری نوجوان مزمل قادر بٹ کو گرفتار کرلیا۔

جموں و کشمیر یوتھ سوشل فورم نے ایک بیان میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری چھاپوں اور تلاشی کارروائیوں کی مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بنلسون

نیلسن منڈیلا کا پوتا: فلسطینیوں کی مرضی ہماری تحریک ہے

پاک صحافت جنوبی افریقہ کے سابق رہنما نیلسن منڈیلا کے پوتے نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے