سینیٹ

سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ کل ہوگی، امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) سینیٹ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن، امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر ن لیگی اسحاق ڈار، جنرل سیٹ پر پیپلزپارٹی کے رانا محمود الحسن میدان میں ہیں۔ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ٹیکنوکریٹ کی نشست پر انصر محمود اور جنرل سیٹ پر فرزند حسین شاہ میدان میں اترے ہیں۔

سندھ میں سات جنرل نشستوں پر پیپلزپارٹی نے پانچ امیدوار کھڑے کیے۔ ایم کیو ایم کی جانب سے ایک امیدوار میدان میں اتارا گیا ہے، جب کہ ایم کیو ایم آزاد امیدوار فیصل واوڈا کی بھی حمایت کرے گی۔

پی ٹی آئی نے تین امیدوار الیکشن میں کھڑے کئے ہیں، جو سندھ سے آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لیں گے۔ سندھ سے ٹینکوکریٹ، خواتین اور اقلیتی نشست پر پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کے امکانات واضح ہیں۔

پنجاب میں سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں پر بلا مقابلہ منتخب ہونے والے امیدواروں کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا۔ حکومتی اتحاد کے حمایت یافتہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، پرویز رشید، احد چیمہ، طلال چوہدری اور ناصر بٹ بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئے ہیں۔

سنی اتحاد کونسل کے حامد خان اور علامہ راجہ ناصرعباس بھی بلا مقابلہ سینیٹر بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے