چینی انجینئرز

بشام خودکش حملے میں ہلاک 5 انجینئرز کی میتیں چین روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) بشام خودکش حملے میں ہلاک 5 انجینئرز کی میتیں چین روانہ کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق طیارے کی روانگی کے موقع پر نورخان ایئربیس پر تقریب کا انعقاد کیا گیا اور دہشت گردی واقعے میں مارے گئے چینی شہریوں کے اعزاز میں تیس سیکنڈ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ صدر مملکت، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، آرمی چیف اور چیف آف ایئر اسٹاف نے تقریب میں شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر تیس سیکنڈ کی خاموشی اختیار کی گئی، صدر، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ، آرمی چیف اور چیف آف ایئر اسٹاف کی جانب سے پھول رکھے گئے۔

تقریب میں اس عزم کا بھی اعادہ کیا گیا کہ حکومت پاکستان دہشت گردی کے اس گھناوٴنے فعل کی شدید مذمت کرتی ہے اور دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے