ناصر حسین شاہ

ایم کیو ایم اب کچھ بھی کرے عوام ان کا مکروہ چہرہ دیکھ چکی ہے۔ ناصرحسین شاہ

کراچی (پاک صحافت) ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کی عوام ایم کیو ایم کے مکروہ چہرے کو دیکھ چکی ہے، اب یہ لوگ کچھ بھی کریں عوام انہیں ہر صورت مسترد کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کے ایم سی کے اسپتال سندھ حکومت کو جانے سے ایم کیو ایم کے گھوسٹ ملازمین فارغ ہوجائیں گے، یہی خوف ایم کیو ایم کو کھائے جارہا ہے۔ ہم نے ایم کیو ایم کو کھلی آفر دی کہ اسمبلی میں بل پر بات کریں لیکن ان کو سیاست کرنی تھی۔

ناصر حسین شاہ نے مزید کہا ہے کہ عامر خان کہتے ہیں جتنی بلاول بھٹو کی عمر ہے اتنی انہوں نے جیل کاٹی ہے، آپ نے تو جیل قتل و غارت، جلاو گھیراو میں کاٹی، کس منہ سے کریڈٹ لے رہے ہیں۔ کراچی کے بلدیاتی اداروں کو تباہ کرنے والے اب دوبارہ وائسرائے بننا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے