حمزہ شہباز

وطن عزیز کیلئے جانیں قربان کرنے والے ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ وطن عزیز کے لئے جانیں قربان کرنے والے ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے یوم تکریم شہداء پر جاری بیان میں کہا ہے کہ آج پورا پاکستان شہداء کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جن کی وجہ سے ملک میں امن اور سرحدوں پر سکون ہے۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا ہے کہ قوم نے شدت پسند عناصر کو مسترد کر دیا ہے جنہوں نے 9 مئی کو شہدا کی یادگاروں پر حملے کئے۔ پاکستان کےقیام، بقا، سالمیت میں لاکھوں شہدا اور غازیوں کا خون شامل ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ قومیں اپنے تاریخی ورثے کو جان سے زیادہ عزیز رکھتی ہیں مگر یہاں آگ لگا دی گئی، 9 اور 10 مئی کے دلخراش واقعات نے پوری قوم کو رنجیدہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے