الیکشن کمیشن

اسلام آباد میں یونین کونسلز کی تعداد کا تعین وفاقی حکومت کا اختیار ہے، الیکشن کمیشن

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونین کونسلز کی تعداد کا تعین وفاقی حکومت کا اختیار ہے جب کہ الیکشن کمیشن یونین کونسلز کی تعداد کے مطابق حلقہ بندی کا پابند ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا تحریری فیصلہ اور نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پارلیمان نے بلدیاتی قانون میں ترامیم کرکے صدر کو بھجوا دی ہیں، نئی ترامیم کے مطابق میئر کا انتخاب براہ راست اور پولنگ ایک ہی دن ہوگی۔

واضح رہے کہ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات تا حکم ثانی ملتوی کر رہا ہے،اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے