وزیر اعظم

سینیٹ انتخابات سے ظاہر ہوا کہ ہم اخلاقی تنزلی کا شکار ہو رہے ہیں، وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم عمران  خان نے کہا ہے کہ  انصاف اور قانون کی حکمرانی کے بغیر ریاستیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتی ہیں، ریاستیں اخلاقی اقدار کھو دیں تو طاقتورمجرموں کے ساتھ این آر او جیسے معاہدوں کا سہارا لیا جاتا ہے، سینیٹ انتخابات سے ظاہر ہوا کہ ہم اخلاقی تنزلی کا شکار ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ اخلاقی گراوٹ اوربدعنوانی نے ریاستوں کوتباہ کردیا،اخلاقی اقدارکے بغیر ریاستیں انصاف فراہم نہیں کرسکتیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نومنتخب سینیٹرز کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے پہلے ڈھائی سال پارلیمنٹ میں اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے قانون سازی میں مشکلات پیش آئیں، امید ہے سینیٹ میں اکثریت کے بعد ہمارے لیے قانون سازی آسان ہوگی، پرانے نظام کی تبدیلی بغیر قانون سازی کے ممکن نہیں، اگلے دو سال میں ہماری پوری توجہ عوامی مفاد کی قانون سازی پر ہوگی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری ترجیحات عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے، مہنگائی سمیت تمام مسائل سے آگاہ ہوں، ہم نے معیشت کو ٹریک پر کھڑا کر دیا، معیشت کا ڈھانچہ ٹھیک نہ ہو تو وقتی ریلیف کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا، ہم ملک کو ایسا نظام دینا چاہتے ہیں جو دیرپا اور نتیجہ خیز ہو، مگر ایک پرانے نظام کو ختم کرکے نیا سسٹم لانے میں وقت لگتا ہے۔ ہم نے نظام کو شفاف بنانا ہے تاکہ کرپشن کی گنجائش نہ ہو، انشاءاللہ ایوان بالا میں ہم کامیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے