شیخ رشید

حفیظ شیخ کے خلاف آصف زرداری نے پیسوں سے ووٹ خریدا، شیخ رشید کا انکشاف

راولپنڈی (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سینیٹ انتخاب سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ  الیکشن کو پوری دنیا میں بدنام کردیا گیا ہے، انہوں نے انکشاف کیا کہ سینیٹ انتخابات میں حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کے خلاف آصف زرداری نے پیسوں سے ووٹ  خریدا۔ شیخ رشید نے اپوزیشن اتحاد  (پی ڈی ایم) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ  نفرت کی سیاست ہے، انشاء اللہ پی ڈی ایم ختم ہو کر دم لے گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پراپیگنڈا کرنے والی منفی قوتوں ‏کا مقابلہ کریں گے پی ڈی ایم کی سیاست صرف عمران خان کیخلاف ہے ان میں اتحاد و اتفاق نہیں ‏یہ نفرت کی سیاست ہے انشااللہ پی ڈی ایم ختم ہوکر دم لے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی نامزدگی کا فیصلہ تو ہوچکا ہے، وزیراعظم نے فرداً فرداً ‏سب کی آرا لی ہے کل امیدہےصادق سنجرانی جیتیں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مزید کہا کہ سینیٹ میں خفیہ ووٹنگ کل بھی ہوگی، صادق سنجرانی بلوچستان کانام ہے ‏اللہ سے دعا ہے سنجرانی جیتے اور عمران خان کو عزت ملے۔ انہوں نے بتایا کہ کورکمیٹی میں عثمان بزدار پر سب نے اعتماد کااظہارکیا، نالہ لئی کے منصوبے کا ‏بھی خاص طور پرذکر کیا اور سب نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کو اور تیز کیاجائے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے