آصف زرداری

جمہوریت کا تسلسل محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کا خوبصورت خواب تھا۔ آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ملک میں جمہوریت کا تسلسل محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کا خوبصورت خواب تھا۔

تفصیلات کے مطابق آصف زرداری نے محترمہ بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو شہید کے مشن سے متعلق نیند میں بھی غفلت نہیں کرسکتا، سیاست میں محترمہ نے میری رہنمائی کی تھی۔ اب شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی فلاسفی میری رہنمائی کررہی ہے، آئین و جمہوریت کی خاطر بی بی کی طرح کسی نے مشکلات کا سامنا نہیں کیا۔

آصف زرداری کا مزید کہنا ہے کہ محترمہ نے انتہائی بہادری، صبر اور برداشت سے آمروں کے خوف کا بت پاش پاش کیا، جبر کے حالات سے گزر کر ہم کندن بنتے ہیں، یہی بی بی شہید نے سکھایا ہے۔ جمہوریت کا تسلسل محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کا خوبصورت خواب تھا، الحمد للّٰہ میں نے محترمہ شہید کے خواب کی تکمیل کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللّٰہ موجودہ اسمبلیاں بھی اپنی مدت پوری کریں گی اور ملک مضبوط جمہوریت کے راستے پر گامزن ہوگا۔ اداروں کا سیاست سے لاتعلقی اور آئین پر عمل کرنے کا اعلان بی بی شہید کے خواب کی تعبیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے