طارق بشیر چیمہ

اسلامیہ یونیورسٹی سکینڈل میں وی سی ذمہ دار ہے۔ طارق بشیر چیمہ

بہاولپور (پاک صحافت) طارق بشیر چیمہ کا کہنا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی سکینڈل میں وی سی ذمہ دار ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی سکینڈل میں وی سی ذمہ دار ہے، مجھے زیر کرنے کیلئے 25 ہزار بچیوں کی عزت سے کھیلا گیا، اگر کسی کے پاس میرے بیٹے کی ویڈیو ہے تو لائے۔

طارق بشیر چیمہ کا مزید کہنا ہے کہ بچیوں کے والدین مجھے فون کرکے اپنی بچیوں کے مستقبل بارے پوچھتے ہیں، اگر یہ معاملہ جاری رہتا تو بات کہاں جا کر رکنی تھی، یونیورسٹی میں پڑھنے والی تمام بچیاں ہماری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے تو خدا کے واسطے سامنے لاو، چیف جسٹس کمیشن بنا کر شفاف انکوائری اور تحقیقات کروائیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے