حکومتی اتحاد

سینیٹ الیکشن کا شیڈول جاری ہوتے ہی پی ڈی ایم کے رابطوں میں تیزی

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق ملک میں سینیٹ الیکشن 3 مارچ کو ہوں گے، سینیٹ الیکشن کا شیڈول جاری ہوتے ہی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ نے رابطے تیز کردیے،اپوزیشن امیدواروں نے  کامیابی کیلئے حکمت عملی پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطے کیے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور نوازشریف کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت کا بنیادی موضوع سینیٹ الیکشن رہا۔

مزید پڑھیں: اوپن بیلٹ سے متعلق آرڈیننس پر احسن اقبال کا شدید ردعمل

جب کہ اس دوران سیاسی معاملات اور لانگ مارچ کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ، مسلم لیگ ن کے قائد اور پی ڈی ایم سربراہ نے اتفاق کیا کہ سینیٹ انتخابات مشترکہ طور پر لڑے جائیں ، جس کئے لیے پی ڈی ایم جماعتیں ایک دوسرے کے مقابلے میں امیدوار نہیں لائیں گی۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ، جس میں دونوں رہنماوں نے سینیٹ انتخابات میں پی ڈی ایم امیدواروں کی کامیابی کے لیے کام کرنے پر اتفاق کیا ، اس کے علاوہ لانگ مارچ بھرپور طریقہ سے کرنے پر بھی دونوں رہنماوَں میں اتفاق پایا گیا جب کہ مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری نے حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں اپوزیشن کے دھرنے سے متعلق معاملے پر بھی مشاورت کی گئی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک میں سینیٹ الیکشن 3 مارچ کو ہوں گے ، الیکشن کمیشن کے بیان کے مطابق سینیٹ الیکشن کے لیے پولنگ 3 مارچ کو ہو گی، الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے شیڈول جاری کرتے ہوئے بتایا کہ سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی 12 سے 13 فروری تک جمع کروائے جا سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق نامزد اُمیدواروں کے نام 14 فروری کو لگائے جائیں گے جس کے بعد سینیٹ انتخابات کے لیے اُمیدواروں کی جانب سے جمع کروائے جانے والے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 15 اور 16 فروری کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے