مولانا فضل الرحمن

ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر کی وفات پر مولانا فضل الرحمن کا تعزیتی پیغام

پشاور (پاک صحافت) ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر کی وفات پر مولانا فضل الرحمن نے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ہم ایک مہربان دوست اور سرپرست سے محروم ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مہتمم جامعہ بنوریہ اور وفاق المدارس پاکستان کے صدر ڈاکٹر مولانا عبدالرزاق اسکندر کی وفات پر حمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر کی وفات دنیا بھر کے مذہبی طبقے کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا تعزیتی پیغام میں مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر کی عالمی تحریکوں کے ساتھ ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر کا گہرا رابطہ اور تعلق تھا۔ وہ پاکستان کے مدارس، دینی جماعتوں اور ہم سب کے لئے شجر سایہ دار تھے، میں ذاتی طور پر ایک مشفق اور مہربان دوست اور سرپرست سے محروم ہوگیا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے