جاوید لطیف

کیا کسی اور مجرم کو جیل میں دیسی مرغی کھلائی جاتی ہے، جاوید لطیف 

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں ہر طرح کی سہولت میسر ہے، کیا کسی اور مجرم کو جیل میں دیسی مرغی کھلائی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ کیا جیل کے کسی دوسرے قیدی کے پاس اتنی سہولتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج اس کے لیے تمام ادارے ایک پیج پر نہیں ہیں، قوم پہلے تمہارے کرتوتوں سے آگاہ نہیں تھی آج آگاہ ہے، کیا پاکپتن کے لوگ ان چیزوں کو بھول سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ ہاتھ پاؤں باندھ کر ہمیں آئی ایم ایف کے سامنے پھینک دیا گیا تھا، 16 ماہ کے دوران بڑی مشکل سے ہم اس بحران سے نکلے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آزاد اور منصفانہ الیکشن ہی ملک کے مسائل کا واحد حل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے