شہبازشریف

سیلاب کی تباہی کے بعد پاکستان کو درپیش چیلنجز میں اضافہ ہوا۔ وزیراعظم

نیویارک (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیلاب کی تباہی کے بعد ملک کو درپیش چیلنجز میں اضافہ ہوا ہے۔ معاشی صورت حال کو ٹھیک کرنا انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نیو یارک میں بلومبرگ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان کو آب و ہوا کی وجہ سے تباہ کن سیلابوں سے ہونے والی تباہی سے نمٹنے کے لیے اضافی فنڈز کی ضرورت ہے۔ قرضوں میں خاطر خواہ ریلیف کے بغیر اس تباہی کے ساتھ ہماری معیشت کو بحال کرنا ناممکن ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ جب ملک پہلے ہی معاشی بحران کا سامنا کررہا ہے، سیلاب نے لاکھوں افراد کو بے گھر کردیا ہے، لاکھوں ہیکٹر پر کھڑی فصلوں کو تباہ کرنے کے علاوہ ہزاروں مکانات کو تباہ کردیا ہے تو اب ہمیں ان لاکھوں لوگوں کی بحالی، انہیں محفوظ رہائش، طبی سہولیات فراہم کرنی ہیں، موسمیاتی لچکدار انفراسٹرکچر بنانا ہے اور سیلاب سے تباہ ہونے والی زرعی زمینوں کو بحال کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس سال اپنی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے ٹن گندم بھی درآمد کرنا پڑے گی کیونکہ لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی سیلاب کی وجہ سے زیر آب آگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے