سعید غنی

کراچی میں ہم 13 قومی اور 28 صوبائی نشستیں حاصل کرلیں گے۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہم 13 قومی اور 28 صوبائی نشستیں حاصل کرلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر اور سابق صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی مینڈیٹ لینے والی پوزیشن نہیں ہے، جہاں ایم کیو ایم نے 70 ہزار ووٹ لیے وہ اب 10 ہزار پر آگئے۔ کراچی کے لوگوں کا ہم پر اعتماد بڑھ رہا ہے، بلدیاتی الیکشن ہوں یا ضمنی انتخاب پیپلز پارٹی کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے۔

سعید غنی کا مزید کہنا ہے کہ ہماری 5 سے 6 سال کی کارکردگی پر ہمیں لوگ ووٹ دیں گے، کراچی میں پانی فراہمی کا منصوبہ ہم مکمل کرلیں گے، پی ٹی آئی کا ووٹ بینک ہے لیکن 2018 والا نتیجہ ممکن نہیں۔ پیپلز پارٹی کی مضبوطی کی علامت یہ ہے تمام مخالفیں اکٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی سے اتحاد کا نہیں کہہ رہے، ایم کیو ایم ٹھوکریں کھا رہی ہے۔ کراچی میں پی ٹی آئی کا ووٹ ہے، 2013 میں ان کو اصل ووٹ پڑا، یہ 2 سے 3 سیٹیں ہی جیت سکتے ہیں، 2018ء والا رزلٹ اس بار نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے