امدادی سامان

سیلاب متاثرین کیلئے UAE سے امدادی سامان کی بڑی کھیپ کراچی پہنچ گئی

کراچی (پاک صحافت) دنیا بھر سے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے سامان بھجوانے کا سلسلہ جاری ہے، سیلاب متاثرین کیلئے UAE سے امدادی سامان کی ایک اور بڑی کھیپ کراچی پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر طیارہ کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔ اماراتی طیارے میں سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے سامان لایا گیا ہے۔ کراچی ایئر پورٹ پر طیارے کی آمد کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے قونصلیٹ جنرل اور پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی موجود تھے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اے ایس ایف حکام نے متحدہ عرب امارات کے سفارتی عملے کی سیکیورٹی کے لیے انتظامات کیے۔ کراچی ایئرپورٹ پر پاک فوج کے افسران سمیت صوبائی اور وفاقی حکومت کے حکام بھی موجود تھے۔ یو اے ای سے آئے طیارے میں سیلاب متاثرین کیلئے کھانے پینے کی اشیاء، خیمے، کمبل لائے گئے ہیں۔ سندھ سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان سے متعلق اماراتی سفارتخانہ نے وزارتِ خارجہ کو تحریری طور پر آگاہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے