مریم نواز

غاصب اسرائیلی فوج کیخلاف اپنی آزادی کیلئے لڑنا فلسطینیوں کا حق ہے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ غاصب اسرائیلی فوج کیخلاف اپنی آزادی کیلئے لڑنا فلسطینیوں کا حق ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر و سینیئر نائب صدر مریم نواز نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظالم و غاصب کے خلاف مظلوم کا ساتھ دینا ہی انصاف ہے۔ عالمی قوانین کی دھجیاں اڑانے والی غاصب فوج موجودہ حالات کی ذمہ دار ہے، بھارت اور اسرائیل نسل کشی اور ریاستی دہشت گردی کے مجرم ہیں۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کرانے سے پائیدار امن قائم ہوسکتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسلامی ممالک فلسطینیوں کو خوراک اور امدادی اشیا کی فراہمی کیلئے کردار ادا کریں۔ عالمی ادارے تنازع کے پرامن اور منصفانہ حل کیلئے عملی کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کی دعا ہے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین غاصبانہ قبضے سے آزاد ہوں۔ بہادر کشمیریوں اور فلسطینیوں کی قربانیوں سے آزادی کا سورج طلوع ہو کررہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے