احسن اقبال

ہم صحت انصاف کارڈ کی سہولت صرف غریبوں اور مستحقین کے لیے رکھنا چاہتے ہیں، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر احسن اقبال نے جاری بیان میں کہا ہے کہ صحت انصاف کارڈ کے نام پر پاکستان جیسے غریب ملک میں 200 ارب روپے بلا تفریق امیر و غریب اس منصوبے پر خرچ کرنا سابقہ حکومت کا غیر دانشمندانہ فیصلہ تھا، یہی وجہ ہے کہ ہم صحت انصاف کارڈ کی سہولت صرف غریبوں اور مستحقین کے لیے رکھنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ صحت کارڈ کے نام پر اربوں روپے کے سرکاری وسائل سے ایک مرسڈیز والا شخص بھی سائیکل والے شخص جیسا فائدہ اٹھائے۔ وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ سرکاری وسائل کو حقیقی ضرورت مندوں تک پہنچانے کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ غریب اور نادار افراد کے لیے صحت کارڈ اسکیم کی سفارش کی ہے۔

واضح رہے کہ احسن اقبال نے مزید کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا ہے کہ غریب اور نادار شہریوں کے لیے شروع ہونے والی اس اسکیم میں کروڑ پتی اور ارب پتی افراد کو بھی شامل کیا جائے۔ دنیا کے امیر ترین ممالک بھی معاشی طور پر اس طرح کے منصوبے برداشت نہیں کر سکتے، جس طرح سابقہ حکومت نے صحت کارڈ بانٹے ہیں اور جس منصوبہ بندی سے یہ منصوبہ چلایا جا رہا ہے اس سے اس منصوبے میں کرپشن کے نئے دروازے کھل گئے ہیں اور ملک دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے