شازیہ مری

یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرنے کا ہے۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ ہمیں تمام تر سیاسی اختلافات کو پس پشت ڈال کر سیلاب زدگان کی مدد کرنی ہے، یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ خدمت کا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شازیہ مری نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب پاکستان کے لیے بہت بڑا چیلنج ہے، بلوچستان سیلاب کے سبب بُری طرح متاثر ہوا ہے۔ سندھ بھی پورا سیلاب سے متاثر ہوا ہے، اس وقت سیلاب متاثرین کو ہم سب کی ضرورت ہے۔

شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ہم خیبر پختونخوا میں کام کررہے ہیں۔ سیاسی اختلافات کو ہمیں اس وقت بھلا دینا چاہیے، ہر فیملی کو 25 ، 25 ہزار روپے دیے جا رہے ہیں، کوئی بھی رقم چوری کرنے کی کوشش کرے گا تو اس کے خلاف ایکشن لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے شکایتوں کے خلاف کارروائی بھی کی ہے، لوگوں سے بھی ہم نے کہا ہے کہ بتائیں کون کٹوتی کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے