سید مہدی شاہ

سید مہدی شاہ نئے گورنر گلگت بلتستان تعینات

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کے رہنما سید مہدی شاہ کو نیا گورنر گلگت بلتستان تعینات کردیا گیا ہے جس کی منظوری صدر عارف علوی کی جانب سے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے سابق وزیراعلیٰ سید مہدی شاہ کو گورنر تعینات کرنے کی سفارش کی تھی جس کی صدر مملکت عارف علوی نے منظوری دے دی ہے۔ صدر مملکت نے گلگت بلتستان کے سابق گورنر راجہ جلال حسین کا استعفیٰ 24 جون 2022 کو منظور کیا تھا۔

یاد رہے کہ سید مہدی شاہ کا تعلق پیپلزپارٹی سے ہے اور وہ 2009 سے 2014 کے درمیان گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ رہے ہیں۔ آپ کا شمار پیپلزپارٹی کے نظریاتی اور قدیمی جیالوں میں ہوتا ہے جنہوں نے پارتی کے لئے بیش بہا خدمات انجام دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

وزیراعلی پنجاب کا مشن خواتین اور نوجوانوں کی زندگیوں میں آسانیاں لانا ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا مشن خواتین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے