امیر مقام نوازشریف

انجینئر امیرمقام کی جدہ میں نواز شریف سے اہم ملاقات

جدہ (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے سعودی عرب میں پارٹی رہنما انجینئر امیرمقام نے اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے امیرمقام کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے، جبکہ امیرمقام نے بھی نواز شریف اور مریم نواز کو عمرہ کی مبارکباد دی۔ ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال، کے پی میں پارٹی امور پر گفتگو کی گئی۔

نواز شریف نے انجینئر امیر مقام کی پارٹی کے لیے کاوشوں کو سراہا، اور انہیں پارٹی میں ڈسپلن ہر حال میں برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ امیر مقام نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت نے ملک کو لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی سے نجات دلائی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں موٹروے کا جال بچھا کر معاشی استحکام لائے، نواز شریف کی قیادت میں ملک کو جلد بحرانوں سے نکال لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے