ریحام خان

ن لیگ فاتح پارٹی ہے اور اس کا ٹکٹ بھی فتح کا نشان ہے۔ ریحام خان

لاہور (پاک صحافت) ریحام خان کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں مسلم لیگ ن فاتح پارٹی ہے اور اس کا ٹکٹ بھی فتح کا نشان ہے جبکہ این اے 133 میں بھی ن لیگ کی کامیابی یقینی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور معروف اینکر پرسن ریحام خان نے لاہور پریس کلب میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم اور وزیروں کا سوائے سیاسی بیان دینے کے علاوہ کوئی کام نہیں۔ عوامی مسائل سے ان کو کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

ریحام خان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف واپس آئیں گے تو سیاست میں تبدیلی آئے گی، آج کی تاریخ تک مسلم لیگ ن فاتح پارٹی ہے اور اس کا ٹکٹ بھی فتح کانشان ہے۔ ایک غلط ذاتی فیصلہ میں نے کیا اور ایک گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کیا، غلط فیصلے کے بارے میں مجھے چھ ماہ میں ہی پتا چل گیا تھا، اسی طرح چوہدری سرور کو بھی پتا چل گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے