وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

سلامتی کونسل اپنے قانونی اختیارات استعمال کرے:وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک خط کے ذریعہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کے لیے اپنے قانونی اور اخلاقی اختیار کا استعمال کرے،بھارتی اقدامات بین الاقوامی قوانین کے منافی ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو خط لکھ کر بھارتی قابض کشمیر میں جاری ‘سنگین صورتحال’ اور سیز فائر کی خلاف ورزیوں سمیت بھارت کے پاکستان کے خلاف دشمنانہ اقدامات سے آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: لاہور میں گورنر اور وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب

جہاں آج پورے پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے وہیں دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں، مقبوضہ علاقے کو کالونی بنانے کی بھارت کی غیر قانونی مہم، اور سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں سمیت، پاکستان کے خلاف بھارت کے امن و سلامتی کے لیے خطرناک متشدد اور دشمنانہ اقدامات کی طرف مبذول کروائی ہے۔

خط میں نشاندہی کی گئی کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات بین الاقوامی قوانین کے منافی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ‘بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اٹھائے گئے تمام یکطرفہ اور غیرقانونی اقدامات، جس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور چوتھے جنیوا کنونشن کی متعلقہ قراردادیں شامل ہیں، مثلاً ڈیموگرافک تبدیلی، اراضی پر قبضہ اور فرضی انتخابات جیسے اقدامات ناقابل قبول ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ نے اپنے خط میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ کیسے پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں اور عدم استحکام کو بڑھانے کی کوششوں کی متعدد ذرائع سے بھارت کی کوششوں کو بے نقاب کیا گیا، پاکستان میں بھارت کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے بارے میں اقوام متحدہ کو پیش کردہ ڈوزیئر، یورپی یونین کے ڈس انفو لیب میں کے خلاف ‘مہم’ کے بارے میں رپورٹ، اور بھارتی میڈیا کے حالیہ انکشاف  سیاسی فوائد کے لیے جعلی آپریشنز کے استعمال کو ظاہر کرتا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے