جاوید لطیف

غیرملکی کمپنیوں نے عمران خان کو فنڈنگ کیوں کی؟۔ جاوید لطیف کا اہم سوال

لاہور (پاک صحافت) جاوید لطیف کا عمران خان اور پی ٹی آئی کے متعلق اہم سوال اٹھاتے کہنا ہے کہ غیر ملکی کمپنیوں نے عمران خان کو فنڈنگ کیوں کی؟۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان جیسے کردار مختلف ادوار میں اپنا کردار ادا کرتے رہے ہیں، پاکستان بنانے والوں کو غدار قرار دیا گیا، پاکستان کے اندھیرے دور کرنے والے کو ہائی جیکر بنا دیا گیا۔

جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ قائد ملت لیاقت علی خان کو گولی لگی لیکن آج تک کچھ معلوم نہیں ہوا، مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کو غدار کہا گیا، ایوب خان مادر ملت کا الیکشن چرا کر اقتدار پر قابض ہوئے، نواز شریف کو ہائی جیکر بنا کر سزا دی گئی، پوری دنیا نے بعد میں مانا کہ ہائی جیکنگ کا الزام غلط تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کردار کے حوالے سے غیر ملکی عدالت کا فیصلہ آچکا ہے، ایک شخص کو صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ دے دیا گیا، عمران خان اکیلا مجرم نہیں ہے اس کے ساتھ ثاقب نثار مرکزی کردار ہے۔ اسپتال کو دیے جانے والے پیسے پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کیسے ہو گئے؟ الیکشن کمیشن کا فیصلہ آنے کے باوجود ایک طبقہ جلسوں کی کال دے رہا ہے، آج روپیہ بہتر ہو رہا ہے تو یہ احتجاج کی کال دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے