مشال ملک

سیدعلی گیلانی کے انتقال سے جموں و کشمیر کی قوم یتیم ہو گئی۔ مشعال ملک

اسلام آباد (پاک صحافت) مشعال ملک کا کہنا ہے کہ حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات سے کشمیری قوم نے ایک عظیم رہنما کو کھو دیا اور یتیم ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے سید علی گیلانی کی وفات پر پیغام جاری کرتے ہوئے شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی آزادی کا خواب لیے دنیا سے رخصت ہو گئے۔

مشعال ملک کا مزید کہنا ہے کہ کشمیریوں کی شناخت اور آزادی کے لیے سید علی گیلانی نے جدوجہد کی۔ ہم نے مسلم امہ اور انسانیت کے ایک بہت بڑے لیڈر اور مسیحا کو کھو دیا ہے۔انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کو بلند درجات عطا فرمائے اور ان کے اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے