مریم نواز

حکومت کو شرپسندوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتنی چاہیے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت کو شرپسندوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتنی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری اور اس کے بعد ہونے والے احتجاج پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ تربیت یافتہ بلوائیوں نے ہنگامہ آرائی کی، حکومت کو ان شرپسندوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتنی چاہیے۔

مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ فتنہ کی گرفتاری کے بعد پورے پاکستان میں کہیں بھی عوام باہر نہیں نکلی، صرف وہ تربیت یافتہ بلوائی باہر آئے ہیں جنہیں پچھلے کئی ماہ سے زمان پارک میں اس کی ٹریننگ دی جارہی تھی۔ آج سامنے آنے والی آڈیوز سے بھی یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ اس تخریب کاری کا منصوبہ عمران خان نے خود بنایا ہوا تھا اور وہ تنصیبات مارک کی ہوئی تھیں جہاں اس کی گرفتاری کی صورت میں حملہ کیا جانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے تحریک انصاف کے ان دہشتگردوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا ہے اور کسی احتجاج کا حصہ بننے سے انکار کردیا ہے۔ یہ عمران خان کی تخریبی سیاست کے منہ پر بہت بڑا طمانچہ ہے۔ حکومت کو ان شرپسندوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے