عمران خان

خیبرپختونخوا کے اساتذہ کا عمران خان کے گھر کے باہر دھرنا جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) خیبرپختونخوا کے اساتذہ گزشتہ روز احتجاج کرتے ہوئے بنی گالہ پہنچے اور عمران خان کی بہن کے گھر میں داخل ہوگئے، جبکہ اساتذہ کا احتجاجی دھرنا عمران خان کے گھر کے سامنے جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے اساتذہ کا بنی گالہ میں سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے گھر کے باہر دھرنا جاری ہے۔ مظاہرین پہلے بنی گالہ میں موجور رکاوٹیں عبور کرکے عمران خان کے گھر کے باہر پہنچے لیکن وہاں سخت سیکیورٹی تھی۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے اساتذہ سابق وزیراعظم کی بہن علیمہ خان کے گھر میں داخل ہو گئے، جس پر ٹائیگر فورس کے جوان موقع پر پہنچ گئے اور مظاہرین کو منشتر کرنے کی کوشش کی اور پھر پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے مظاہرین کو قانون ہاتھ میں نہ لینے کا کہا اور مظاہرین کو گھر سے نکالا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے