شہباز شریف

سیاسی و معاشی استحکام سے پاکستان کھویا مقام واپس حاصل کرے گا۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاسی و معاشی استحکام سے پاکستان کھویا مقام واپس حاصل کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے یوٹیوبرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کی آواز زور سے گونجتی ہے اور سنی جاتی ہے، میں سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا کا فالور نہیں رہا۔ مجھے کہا جاتا تھا کہ آپ اتنا کام کرتے ہیں اس کی تشہیر نہیں ہوتی، سوشل میڈیا کی آواز کو پوری دنیا میں سنا جاتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ میرے جاننے والے ہیں ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، وہ عمران خان کا پیغام لے کر میرے پاس آئے، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ میں ڈائیلاگ کرنا چاہتا ہوں، ان کی زبانی وہ دھمکیاں بھی دے رہے تھے اور ڈائیلاگ بھی کرنا چاہتے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ میں نے کہا کہ جب انہوں نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی تھی مجھ سے پوچھا تھا، آرمی چیف کا معاملہ آئین نے اختیار وزیراعظم کو دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے