وزیراعظم شہباز شریف

ملکی معیشت پر خوف آتا ہے، آنے والی حکومت کس طرح تباہ حال معیشت بحال کرے گی، شہباز شریف

ڈی جی خان (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے  عمران خان حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ملک معیشت اتنی بدتر کردی ہے کہ اب خوف آتا ہے، آنے والی حکومت کس طرح تباہ حال معیشت بحال کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے  ڈیرہ غازی خان میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ حکومت نے جتنے وعدے کیے، ان سے بے وفائی کی، ریاست مدینہ کے دعوے کرنے والوں نے اُلٹ کام کیے۔ خیال رہے کہ شہباز شریف نے یہ بھی کہاکہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا وقت ابھی نہیں آیا تاہم  آنے والے دنوں میں حکومت کو موقع نہیں دیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں شہباز شریف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو اتحاد میں دوبارہ شامل کرنے کا فیصلہ پی ڈی ایم ہی کرسکتی ہے، ہمارا پارلیمان میں پیپلزپارٹی اور اے این پی سے رابطہ رہتا ہے اور وہ تعاون کرتے ہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے مزید کہاکہ عمران خان کہتے تھے کہ وہ مرجائیں گے مگر این آر او نہیں دیں گے، عمران خان نے خود کو اور کابینہ کو این آر او دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے