سروے

پاکستانیوں کی اکثریت حکومتی کارکردگی سے مایوس۔ سروے رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) سروے رپورٹ میں کہا ہے کہ اس وقت پاکستانی شہریوں کی اکثریت موجودہ حکومت کی کارکردگی سے مایوس ہے۔ بیشتر پاکستانی ملک کی موجودہ سمت کو غلط قرار دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ریسرچ کمپنی اپسوس کی جانب سے کی گئی سروے رپورٹ کے نتائج میں کہا گیا ہے کہ تہتر فیصد پاکستانی ملک کی موجودہ سمت کو غلط قرار دے رہے ہیں۔ شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے ملکی صورت حال کو انتہائی پریشان کن قرار دیا ہے۔ ملک کی موجودہ معاشی صورت حال کے متعلق بھی اکثر شہریوں کی رائے منفی ہے۔

سروے کے مطابق ملکی معیشت کی خراب صورت حال نے شہریوں کی مایوسی میں اضافہ کیا ہے جبکہ آئندہ چھ ماہ تک معیشت کی بہتری پر اکثر شہری ناامیدی کا اظہار کررہے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت کو اقتدار میں آئے تین سال کا عرصہ گزر گیا لیکن اب تک عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے