عائشہ غوث پاشا

اس سال کسانوں کو بیج اور کھادیں مفت مہیا کیے جائیں گے۔ عائشہ غوث پاشا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر مملکت عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ اس سال کسانوں کو بیج اور کھادیں مفت مہیا کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ پٹرولیم لیوی کے معاملے پر آئی ایم ایف کے معاہدے کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔ ہمارے پاس وقت اور سپیس تھی، جس کو ہم نے استعمال کیا۔ ہم آئی ایم ایف کے پروگرام پر کاربند ہیں اور اس کے ساتھ کیے گئے معاہدے کی خلاف ورزی کیے بغیر عوام کو ریلیف دیا۔

عائشہ غوث پاشا کا مزید کہنا تھا کہ ہم اکتوبر میں میٹنگ کے لیے جارہے ہیں، جس میں آئی ایم ایف کے ساتھ تفصیل سے بات کریں گے۔ قبل ازیں آئی ایم ایف کے ساتھ جو بھی بات طے ہوئی وہ سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کے معاملے پر سٹیٹ بینک، بینکوں کی تحقیقات کررہا ہے۔ اگر کوئی بینک ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف قوانین کے مطابق کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے