نفیسہ شاہ

حکومت سے سلیکٹرز تک تنگ آچکے ہیں، اب شاید ایک دھکا ہی باقی رہ گیا ہے، نفیسہ شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنام ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے پی ٹی آئی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس حکومت سے سلیکٹرز تک تنگ آچکے ہیں اور اب شاید ایک دھکا ہی باقی رہ گیا ہے۔ نفیسہ شاہ کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کا جو حشر کے پی میں ہوا وہی ملک بھر میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما نفیسہ شاہ نے اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر جاری استاتذہ کے احتجاج میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ اس موقع پر نفیسہ شاہ کاکہنا تھا کہ جو ادارے وجود ہی نہیں رکھتے ان کے ماتحت تعلیمی اداروں کو کرنا افسوسناک ہے۔ یہ وہ حکومت ہے جو سرکاری عمارتوں پر حملہ کرتے رہے ہیں،انہوں نے تو پی ٹی وی اور کئی سرکاری عمارتوں حتی کہ پارلیمنٹ پر گالم گلوچ کی ہے۔

واضح رہے کہ پی پی رہنما نفیسہ شاہ نے استاذہ کے احتجاج سے  خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ مقامی ایم این اے تباہی سرکارکے نمائندے ہیں، یہ صرف غریب سے جنگ لڑنا جانتے ہیں،ڈاکٹرز، سرکاری ملازم، اساتذہ اور طالب علم ملک بھر میں احتجاج پر مجبور ہوتے ہیں۔ خیال رہے کہ اساتذہ ڈی چوک سے رکاوٹیں ہٹا کر پارلیمنٹ کے سامنے پہنچ گئے، احتجاج اور نعرےبازی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے