کامران ٹیسوری

پانی اور بجلی کے مسائل حل کرنے کیلئے کام کررہے ہیں۔ گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پانی اور بجلی کے مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانی اور بجلی کا مسئلہ ہے، ہم اس کے حل کے لیے کام کریں گے، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اچھا کام کررہے ہیں۔ عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ مجھے مولا جٹ کہا، یہ مثبت کردار ہے، اللّٰہ اس مولا جٹ سے کام لے اور شہر کے لیے اچھا ثابت ہو۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس کا شکایتی سیل عوام کے لیے کھول دیا ہے، جو 24 گھنٹے کھلا رہے گا، عوام اس سیل سے 1366 پر رابطہ کرسکتے ہیں، شکایتی سیل سے شہر میں امن قائم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی طرف سے امین الحق آئی ٹی کے وزیر ہیں، مستقبل میں آئی ٹی پارک کا اجراء کریں کے، ملک کا مستقبل آئی ٹی میں ہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے