شہبازشریف

وزیراعظم سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی اہم ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے وزیراعظم کو ملکی سلامتی کی صورتحال سے آگاہ کیا، وزیراعظم کو سرحدوں کی صورتحال اور دہشتگردی کے خلاف جاری کارروائیوں سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سرحدوں کی صورتحال اور دہشتگردی کےخاتمے کے لیے فوج کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے