اتحادی

سیاست میں مداخلت سے انکار پر فوج اور آرمی چیف پر حملے کیے جا رہے ہیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) آرمی چیف کے خلاف عمران خان کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست میں مداخلت سے انکار پر فوج اور آرمی چیف پر حملے کیے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے آرمی چیف کے خلاف عمران خان کے بیان کی مذمت کی ہے۔ پی ڈی ایم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیاسی لبادہ اوڑھے دہشت گرد آئین کے ساتھ کھڑے ہونے پر فوج پر حملے کر رہا ہے۔

پی ڈی ایم نے کہا ہے کہ لسبیلہ کے شہدا کے خلاف غلیظ مہم چلانے والا اب فوج اور آرمی چیف کے خلاف گھٹیا مہم چلا رہا ہے۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا کہنا ہے کہ جناح ہاؤس، ریڈیو پاکستان، شہدا، غازیوں اور قومی یادگاروں پر حملے کیے گئے، یہ اب فوج اور عوام میں تقسیم پیدا کرنے کے بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے